ایمنسٹی اسکیم لا رہے ہیں لوگ فائدہ اٹھائیں، اسد عمر


اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسد عمرنے کہا ہے کہ  آئی ایم ایف سےمذاکرات آخری مراحل میں ہیں، معیشت آئی سی یوسےنکل آئی ہے۔ایمنسٹی اسکیم لارہے ہیں لوگ فائدہ اٹھائیں ۔

درمیانی مدت کے اقتصادی لائحہ عمل سے متعلق اسلام آباد میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جمہوری نظام میں پارلیمان کااہم کردارہے، جمہوریت سےمتعلق بڑی باتیں کی جاتی ہیں لیکن عمل نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ 70سال میں دنیا ہم سےبہت آگےچلی گئی،صرف الیکشن کےلیےمعیشت کےفیصلےکریں گےتوملک آگےنہیں بڑھےگا، معاشی ترقی کےاہداف کوالیکشن سےجوڑنا ٹھیک نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں خراب معیشت ورثےمیں ملی، ہمیں معیشت آئی سی یومیں لیٹےہوئےمریض کےطورپرملا، ہم نے نیک نیتی سےکام کرتےہوئےمعیشت کودرست سمت میں گامزن کردیا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کابحرانی دورختم ہوگیا،بحرانی دورختم ہونےکےبعدڈیڑھ سال تک استحکام کا مرحلہ رہے گا،پاکستان کی معیشت کے3بنیادی چیلنجزہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 1960کی دہائی میں پاکستان معاشی ترقیاتی کاماڈل تھا، ہم سود ادا کرنے کے لیے قرض لے رہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگ ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھا لیں بعد میں کوئی گلا نہ کرے، ماضی میں روپے کو مصنوعی استحکام دے کر معیشت کا برا حال کیا گیا۔

اسد عمر نے کہا کہ ملکی معیشت میں ڈسیپلن کے لئے قانون لا رہے ہیں، جبکہ کاروبار کو آسان بنانے کے لئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:ایمنسٹی اسکیم کی مخالف جماعت نے ایمنسٹی کے لیے تجاویز طلب کرلیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر ، سیکرٹری خزانہ ، ایف بی آر حکام شرکت کریں گے ،وزیر خزانہ اسد عمر نئی ایمنسٹی اسکیم پر وزیر اعظم عمران خان کو بریفنگ دیں گے ،وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے آج ایمنسٹی اسکیم کی اصولی منظوری  دیے جانےکا امکان ہے۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد ایمنسٹی اسکیم کا مسودہ کل وفاقی کابینہ اجلاس میں پیش کرکے منظوری لی جائیگی۔


متعلقہ خبریں