سیاست دان کروڑوں روپے مالیت کے بانڈز کے خریدار


اسلام آباد: سیاست دانوں کی جانب سے بھی کروڑوں روپے کے انعامی بانڈز جمع کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے گوشوراوں میں سیاستدانوں نے کروڑوں  روپے مالیت کے انعامی بانڈزاپنے اثاثوں میں ظاہر کئے ہیں

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف کے پاس 77لاکھ کیش اور پرائز بانڈز کی صورت میں موجودہ ہیں۔

سندھ کے وزرا اویس شاہ کے پاس 5 کروڑ، ناصر شاہ کے پاس سوا 3 کروڑ کے پرائز بانڈ موجود ہیں۔

الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے گوشواروں کے مطابق  وفاقی وزیر فہمیدا مرزا نے دو کروڑ 57 لاکھ کے پرائز بانڈز اور کیش ظاہر کیا جبکہ ایک اور وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کے پاس بھی 26 لاکھ کے پرائز بانڈز ہیں۔

سابق وزیرریلوے اور ن لیگ کے رہنما سعد رفیق نے بھی ایک کروڑ سے زائد بانڈز ،قرض اور کیش کی مد میں ظاہر کئے۔

اسی طرح پاکستان پیپلز پارٹی کے نوید قمر کے پاس ایک کروڑ اور خورشید کے پاس 35 لاکھ کے انعامی بانڈز موجود ہیں۔

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کے پاس 52 لاکھ کے انعامی بانڈز جبکہ عذرا فضل نے بھی 30 لاکھ کے انعامی بانڈز خرید رکھے ہیں۔


متعلقہ خبریں