حکومت سے نہ معیشت چل رہی ہے نہ پارلیمنٹ، نفیسہ شاہ


اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ حکومت ہوش کرے۔ ان لوگوں سے نہ  معیشت چل رہی ہے اور نہ ہی پارلیمنٹ۔ آنے والے وقت میں اپوزیشن مل سکتی ہے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ٹی ایک خونی منصوبہ بن گیا ہے۔ پنجاب میں  کوئی منصوبہ بندی نہیں ہورہی۔ بلوچستان میں پی ایس ڈی پی پر جھگڑا چل رہا ہے۔ اس حکومت کے پاس عوام کو دینے کے لیے کچھ نہیں ہے۔

نفیسہ شاہ نے کہا کہ اس وقت پی ٹی آئی کا نظریہ کہاں ہے۔ ملک کا ہر ادارہ نقصان میں چل رہا ہے۔

ان کا دعویٰ ہے کہ اس وقت صرف صوبہ سندھ کی حکومت کارکردگی دیکھا رہی ہے۔ ہمارے چیئرمین روز منصوبوں کا افتتاح کررہے ہیں۔ مرکزی سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی جارحیت کے بارے میں بڑا انکشاف کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نظرثانی درخواستیں مسترد ہونا باعث تشویش ہے،نفیسہ شاہ

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھ رہے تھے کہ آج تبدیلی خان مودی پر برسیں گے لیکن معلوم ہوا کہ سو بھارتی ماہی گیر رہا کردیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مودی سرکار کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں کہا۔

نفیسہ شاہ نے کہا کہ وزیراعظم صرف اپوزیشن کو کنٹینرز دینے کی باتیں کررہے ہیں۔ لگتا ہے عمران  اور نریندر مودی میں کوئی گٹھ جوڑ ہے۔ دونوں ماہی گیروں کی رہائی کا کھیل کھیل رہے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما عاجز دھامرو نے کہا کہ پہلے حکومت ثابت کرے کے ملک کا پیسہ ہمارے پاس ہے۔ ہم کسی مقدمے سے بھاگے نہیں ہیں۔


متعلقہ خبریں