لاہور: صارفین کو پانی ضائع کرنا مہنگا پڑگیا

فوٹو: فائل


لاہور: چیئرمین واٹر کمیشن کی ہدایت پر واسا لاہور نے ڈولفن فورس کی نشاندہی پر دو دنوں میں پانی ضائع کرنے والے صارفین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد چالان کیے۔

ترجمان واسا کے مطابق کارروائی کے دوران پانی ضائع کرنے والے 30 سے زائد صارفین کو چالان تھما دیے گئے۔

ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے عملے کو چالان کے معاملے میں کسی قسم کی غفلت نہ برتنے کی ہدایت کی ہے۔

خیال رہے کہ ملک میں ہر سال اربوں روپے مالیت کا پانی ضائع ہوجاتا ہے۔ اگر پاکستان نے جلد ہی اپنی راہیں درست نہ کیں تو 2025 میں یہ ‘آبی تناؤ’ کے شکار ملک سے ‘آبی قلت’ کا شکار ملک بن جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی ضرورت سے آدھے پانی پر زندہ رہنے کو مجبور

پاکستان کا شمار پانی کی قلت کے مسائل کا سامنا کرنے والے ممالک میں ہوتا ہے اور اس وقت پاکستان میں کل دریائی پانی 153 ملین ایکڑ فٹ ہے جبکہ زیر زمین پانی کا تخمینہ 24 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

آبادی کی شرح میں ہونے والے موجودہ اضافہ کے تناظر اور اگر آبی دخائر تعمیر نہ کئے گئے تو سال 2025ء تک پاکستان کو 33 ملین ایکڑ فٹ پانی کی قلت کا سامنا ہوگا۔

پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ڈیم فنڈ کی بنیاد رکھی تھی۔


متعلقہ خبریں