احساس پروگرام پر پالیسی بیان جاری کرکے خوشی ہوئی،وزیراعظم 

احساس پروگرام پر پالیسی بیان جاری کرکے خوشی ہوئی،وزیراعظم 

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احساس پروگرام پر پالیسی بیان جاری کرنے پر خوشی ہوئی۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ غربت کے خاتمے کے پروگرام کے چار  اہم ستون ہوں گے۔


انہوں  نے لکھا کہ احساس پروگرام کے تحت  115 پالیسی ایکشن پر کام ہوگا، یہ منصوبہ عوام پر سرمایہ کاری اور برابری کے مواقع پید اکرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اتحادیوں کا وزیراعظم سے بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ

حکومت کی جانب سے احساس پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے جس کا مقصد ملک سے غربت کا خاتمہ اور غریبوں کی مدد کرنا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے احساس پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک میں غربت کے خاتمے کو ایک جہاد قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ ملک سے غربت کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔


متعلقہ خبریں