جعلی اکاؤنٹس کیس، پنک ریذیڈنسی ریفرنس دائر

نیب نے قمر السلام راجہ کو کیوں گرفتار کیا؟ | hmnews.pk

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے جعلی اکاؤنٹس میں ایک اور ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا ہے۔

نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ کرپشن ریفرنس اومنی گروپ کے سی ای او اور دیگر کے خلاف دائر کیا گیا ہے۔

اس ریفرنس میں ملزمان پر جعلی بنک اکاؤنٹس اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں جعلی بنک اکاؤنٹس کیس:دوملزموں کی وعدہ معاف گواہ بننے کی استدعا

نیب کا کہنا ہے کہ پنک ریذیڈنسی کے نام غیر قانونی طور پر زمین الاٹ کی گئی ہے، اس کےعلاوہ تیس ایکڑ متعلقہ زمین کی مزید خرید و فروخت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

جعلی اکاونٹس کیس میں نیب راولپنڈی نے تین ریفرنسز تیار کیے تھے، پہلے ریفرنس میں اومنی گروپ کے چیف ایگزیکٹوعبدالغنی مجید اور دیگر کو نامزد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں مبینہ جعلی بنک اکائونٹس کیس : پہلا نیب ریفرنس باقاعدہ سماعت کےلیے مقرر

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس میں پہلے ریفرنس کی باقاعدہ  سماعت 19 اپریل کو مقرر کررکھی ہے جس کے لیے سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی محمد حسین سمیت دیگر ملزمان کو طلب کیا گیا ۔


متعلقہ خبریں