امتحان میں نقل کرتے ہوئے پکڑے جانے پر طالب علم کا  ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پر تشدد

امتحانات ملتوی

اسلام آباد: اسلام آباد میں امتحان کے دوران نویں جماعت کے طالب علم نے نقل کرتے ہوئے پکڑے جانے پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو مکے مارے۔

ذرائع کے مطابق واقعہ امتحانی سینٹرز میں ناکارہ سیکیورٹی انتظامات ہونے کے باعث پیش آیا۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد رمضان امتحانی سنیٹر آئی ایم سی بی کُری میں ڈیوٹی کر رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈپٹی سپریڈنٹ محمد رمضان نے طالب علم کو نقل کرنے پر پکڑا جس پر اس نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اورسپریڈنٹ کے چہرے پر مکے مارے جس سے وہ زخمی ہوگئے۔

تفتیشی افسر افتخار چٹھا نے بتایا کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کا میڈیکل کرا لیا گیا ہے اور مزید کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ ملزم کے خلاف تھانہ بنی گالہ میں درخواست دے دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: میٹرک امتحانات میں نقل کیلئے واٹس ایپ گروپوں کے استعمال کا انکشاف

واضح رہے وفاقی تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام نویں اور دسویں کے امتحانات جاری ہیں۔

دوسری جانب سینئرسپرنٹنڈنٹ(ایس ایس پی) اسد رضا نے  کچھ روز قبل ہم نیوز کو بتایا تھا کہ سکھر میں تحریری امتحان کے دوران نقل کرنے والے 60 امیدوار پر مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ امیدواروں پر مقدمات 418، 419 ،34 کی دفعات کے تحت تین مختلف تھانوں میں درج کیے گئے ہیں۔ یہ تمام امیدوار پاکستان ٹیسٹنگ کے تحت سندھ ریزرو پولیس کی خالی اسامیوں کے لیے آج ہونے والے تحریری امتحانات میں شامل تھے۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ پولیس کانسٹیبل کی خالی اسامیوں کے لیے 8000 سے زائد امیدواران نے تحریری امتحان میں شرکت کی۔

انسپکٹرجنرل(آئی جی) سندھ نے احکامات دیئے تھے کہ سندھ ریزرو پولیس کی خالی اسامیوں پر تمام بھرتیاں میرٹ پرکی جائیں گی۔


متعلقہ خبریں