سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے اضافہ

سونے کی قیمت میں پھر اضافہ ہوگیا | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


کراچی: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے اضافہ ہو گیا ہے۔

سندھ  صرافہ  بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی تولہ قیمت میں 300 روپے کے اضافے کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 71 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت 257 روپے اضافے سے 60 ہزار آٹھ  سو 71 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر پانچ ڈالر اضافے سے 1297 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں 400 روپے کمی

چند روز قبل پاکستان میں سونے کی قیمت میں فی تولہ 1000 روپے اضافے کے بعد اس کی نئی قیمت  72 ہزار 200 روپے ہوگئی تھی۔

کراچی صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح  پر پہنچ گیا تھا۔

واضح رہے چند ماہ سے سونے کی قیمتوں میں عالمی سطح پر استحکام نہیں آرہا جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی مسلسل قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں