بار بار بولنے سے جھوٹ سچ نہیں بن جاتا، میجر جنرل آصف غفور

‘سیاسی مفادات کے لیے جمہوریت کو بے توقیر کرنا افسوس ناک ہے’

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور(ڈی جی آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ بار بار بولنے سے جھوٹ سچ نہیں بن جاتا۔

انہوں نے  انڈین حکام کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ F16 گرانے کا ثبوت ہے سامنے نہیں لاتے۔ پاکستان کی انڈیا کو ہونے والے نقصانات پر خاموشی کو نظر انداز نہ کریں۔

اپنے ٹویٹ پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سچ پر بھی ڈھول نہیں بجایا۔ سچ یہ ہے کہ پاکستان ائیر فورس نے دو انڈین جہاز گراے اور سب نے اس کا ملبہ زمین پر دیکھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی بالا کوٹ حملے کے بیان پر ہٹ دھرمی برقرار

اس قبل بھی ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے ایف 16 کے ذریعے بھارتی طیارہ مار گرانے کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی طیارے مار گرانے کی کارروائی میں جے  ایف 17 تھنڈر طیارے استعمال کیے گئے تھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آرنے روسی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی طیاروں کو نشانہ بناتے وقت ہمارے سارے طیارے فضا میں موجود تھے، جس کی ویڈیو بھی موجود ہے۔ ایف 16 کے معاملے پر پاکستان اور امریکا دیکھیں گے کہ مفاہمت کی یاد داشت پر عملدرآمد ہوا یا نہیں۔

ترجمان پاک فوج نے بھارت کی جانب سے کی گئی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر کہا تھا کہ بھارتی طیاروں نے 26 فروری کو فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اور پاکستانی حدود میں پے لوڈ پھینکے تھے جب کہ پاکستان نے اپنی فضائی حدود میں رہتے ہوئے مقبوضہ کشمیرمیں چار اہداف کو نشانہ بنایا۔


متعلقہ خبریں