حکومت فوری طور پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائے، مظہر عباس


اسلام آباد: سنیئر صحافی مظہر عباس نے کہا کہ اگر ملک میں سرحدی معاملات خراب ہیں اور وزیر خارجہ نے اس جانب توجہ بھی گامزن کرائی ہے تو حکومت کو فوری طور پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانا چاہیئے تھا۔

ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں حکومت کو پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ نفیسہ شاہ کی جانب سے جو بیان دیا گیا وہ غیر ذمےدارانہ تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ نے جب دیگر ممالک کو بھارت کی جانب سے لاحق خطرات سے آگاہ کردیا تھا تو انہیں عوامی سطح پر یہ بات نہیں کرنی چاہیئے تھی۔ حکومت کو جھک کر چلنا پڑتا ہے۔

مظہر عباس نے کہا کہ اگست تک کسی قسم کی تبدیلی ہوتی دکھائی نہیں دے رہی۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہونا چاہیئے،علی نواز اعوان 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی نواز اعوان نے کہا کہ پاکستان ایک ذمےدار ملک ہے۔ اس وقت دنیا میں پاکستان کا مثبت امیج جانا چایئے۔ انہوں نے کہا کہ بالکل پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہونا چاہیئے اور 12 کو پارلیمنٹ کا اجلاس آرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت سے نہ معیشت چل رہی ہے نہ پارلیمنٹ، نفیسہ شاہ

ان کا کہنا تھا کہ نیشنل سیکیورٹی پر اپوزیشن نے بہت اچھا کردار ادا کیا۔ ہم نے منی بل پیش کیا۔ ہم نے الیکشن میں دھاندلی کے الزام پر کمیٹی بنائی۔ علی نواز اعوان نے کہا کہ آپ بلاول بھٹو اور شہباز شریف کی تقریریں اٹھا کر دیکھ لیں۔

اایسیٹ ڈیکلریشن اسکیم پر انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کے پاس گئے ہیں اور آج تک جس طرح سرمایہ کاروں کو ڈیل کیا گیا وہ کہتے ہیں پاکستان تو ہمیشہ سے ایسا ہی چلتا رہا۔

ان کا کہنا  تھا کہ ہم بہت ساری چیزوں کے مخالف تھے لیکن اب حالات ایسے ہیں اسی لیے مشکل فیصلے لینے پڑے۔

 جنگ کے خطرات کا جواب پوری قوم کومتحد ہوکر دینا ہوگا، ملک احمد خان

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے کہا کہ جنگ کے خطرات کا جواب پوری قوم کومتحد ہوکر دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت معیشت پر سنجیدہ ہو جائے تو اپوزیشن ان کا بھرپور ساتھ دے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم معیشت پر بات کرنے کو تیار ہیں لیکن حکومت اس بارے میں سنجیدہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ الزامات جھوٹے ہیں۔ یہاں پر یہ فرق ہے اگر ثابت ہوجاتا ہے کہ فیصلہ غلط آیا ہے تو بھر آپ کیسے الزام لگا سکتے ہیں۔

اپوزیشن کے اتحاد سے متعلق ملک احمد خان نے علی نواز کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ  آپ جس طرح کام کررہے ہیں تو آپ پورے ملک کو باہر لے آئیں گے۔


متعلقہ خبریں