مارگلہ کی پہاڑیوں میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

مرگلہ کی پہاڑیوں میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

اسلام آباد: مارگلہ کی پہاڑیوں میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق لگنے والی آگ نے تقریباً ایک ایکڑ کے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے عملے کے علاوہ محکمہ ماحولیات کے افسران سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران  و اہلکار بھی جائے وقوع پر پہنچ گئے تھے۔

ہم نیوز کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے اہلکاروں نے پوری جانفشانی سے کام کیا اور نہایت تیزی سے آگ کو مزید پھیلنے سے روکا۔ علاقہ پولیس بھی جائے وقوعہ پر موجود تھی۔

چیف کمشنر اسلام آباد کے احکامات پر فوری طور پر مرگلہ کے جنگلات میں فائر پروٹیکشن پکٹس قائم کردی گئی ہیں۔

مرگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگنے کے واقعات گزشتہ سالوں میں بھی ہوتے رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں