انڈین ایئرفورس مودی کی ترجمان نہ بنے : بھارتی پروفیسر کا مشورہ

بھارت: مودی کے 5 سال، 98 ہزار 450 بھارتیوں نے خود کشیاں کیں

اسلام آباد: بھارت کے ممتاز تبصرہ نگاراشوک سوین نے بھارتی فضائیہ کے دعوے کا مذاق اڑاتے ہوئے اسے مشورہ دیا ہے کہ بھارتی فضائیہ مودی کی ترجمان نہ بنے۔

بھارتی فضائیہ کی جانب سے کی جانے والی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے پروفیسر آف پیس اینڈ کنفلکٹ ریسرچ اشوک سوین نے کہا کہ اس سے زیادہ مضحکہ خیز بات کیا ہوگی کہ بھارتی فضائیہ کہہ رہی ہے کہ اس کے پاس مزید اہم ثبوت موجود ہیں لیکن وہ انہیں دکھا نہیں سکتی ہے۔

بھارتی پروفیسر نے کہا کہ اس کے معنی یہ ہوئے کہ جو ثبوت ابھی تک دکھائے گئے ہیں وہ زیادہ مستند نہیں ہیں۔

اشوک سوین نے کہا کہ بھارتی فضائیہ کو یاد رکھنا چاہیے کہ مودی چلا جائے گا مگر بھارت کو یہیں رہنا ہے۔

 

بھارت کے سابق وزیر داخلہ ایل کے ایڈوانی کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی کو سیاسی میدان میں چڑھانے پران کو خود کو الزام دینا چاہیے اور ہم سب کو ایل کے ایڈوانی کو الزام دینا چاہیے۔

 

بھارت کے وزیراعظم مودی کی کشمیر پالیسی پر بھی سخت تنقید کرتے ہوئے پروفیسر اشوک سوین نے خبردار کیا کہ کشمیر پالیسی مزید کشمیری نوجوانوں کو عسکریت پسندی کی طرف دھکیل دے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات پبلک ریڈیو انٹرنیشنل کے ایک سروے میں سامنے آئی ہے۔

بھارتی فضائیہ کے ایئر وائس مارشل آر جی کے کپور نے پریس کانفرنس میں ریڈار سے حاصل ہونے والی تصاویرمیڈیا کو دکھاتے ہوئے کہا کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے سامنے پاکستان کے ایف-16 طیاروں کا گروپ موجود تھا اور ایک سکینڈ کے بعد دیکھا جا سکتا ہے کہ اس گروپ میں سے ایک پاکستانی جہاز غائب ہوجاتا ہے۔

بھارت کے ایئر وائس مارشل کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس پاکستانی طیارے کے تباہ ہونے اور گرنے کے ٹیلی اور آڈیو شواہد موجود ہیں لیکن یہ تصاویر اور آڈیو شواہد کو سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے عام نہیں کیا جا سکتا ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران اس پرنہایت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی کیونکہ بھارتی ایئرفورس اپنے ہی ملک کے صحافیوں کو نہ صرف مطمئن کرنے میں ناکام رہی بلکہ ان کے سوالات کے جوابات بھی نہ دے سکی۔

تین دن قبل امریکہ کے مؤقر جریدے ’فارن پالیسی‘ نے بھی واضح کیا تھا کہ پاکستان کے کہنے پر امریکی حکام نے ایف -16 طیاروں کی گنتی کی تو وہ تعداد میں پورے ہیں۔ میگزین نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارت نے عالمی برادری کے سامنے جھوٹ بولا ہے۔


متعلقہ خبریں