وزیر اطلاعات فواد چودھری کے نواز ،شہباز اور زرداری پر الزامات

فوٹو: فائل


وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے  شریف خاندان اور زرداری خاندان پر ایک بار پھر الزامات عائد کیے ہیں ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں فواد چودھری نے کہا ہے کہ ‏1947سے 2008 تک پاکستان کا کل بیرونی قرضہ 37 بلین ڈالر تھا۔

انہوں نے کہا اس رقم سے اسلام آباد بنا،تربیلا بنا،منگلا بنا، نیول بیسز بنائیں، فوج کو جدید ہتھیاروں سے لیس کیا گیا۔

فواد چودھری نے لکھا اسی  رقم سے گوادر بنایا اورموٹر وے بھی بنی۔

2008 سے 2018  کے درمیان بیرونی قرضہ پہنچا97 ارب ڈالر پر، یعنی 60 ارب کا اضافہ ہوا ۔  سوال یہ ہے یہ پیسہ کہاں گیا؟
فواد چودھری نے الزام عائد کیا کہ  ‏یہ پیسہ دو خاندانوں نے آپس میں تقسیم کیا،۔

انہوں نے کہا حدیبیہ فراڈکا ماڈل دونوں حکمران خاندانوں نے بار بار استعمال کیا،پیسہ ہنڈی اور حوالہ سے باہر بھیجا گیا اور گھمایا گیا، جعلی اکاؤنٹس اور جعلی لوگ استعمال ہوئے۔

نواز،شہباز اور زرداری اس تماشے کے مرکزی کردار ہیں اور سائیڈ رول والے درجنوں ہیں۔


متعلقہ خبریں