100 انڈیکس 208 پوائنٹس اضافے سے 37129 کی سطح پربند

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 172 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام  پر 100 انڈیکس 208 پوائنٹس اضافے سے 37129 کی سطح پر بند ہوا۔

آج مارکیٹ میں 5.8 ارب روپے مالیت کے 16کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان موجود رہا اور ابتدا میں ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 153 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

فوٹو: ہم نیوز

منگل کو کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ آغاز میں مثبت زون میں ٹریڈ کر رہی تھی اور ابتدائی گھنٹوں میں 153 پوائنٹس اضافے کے بعد 37 ہزار 75 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتی رہی۔

ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 2,240,600 شیئرز کی لین دین ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں اسٹاک مارکیٹ،  100 انڈیکس 600 پوائنٹس کمی سے 36921 پر بند

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی رہی اور مارکیٹ گزشتہ چھ ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔ کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس میں 600 پوائنٹس کمی سے 36 ہزار 921 پر بند ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں