بھارت اور اسرائیلی رہنما اخلاقی دیوالیہ پن دکھاتے ہیں، عمران خان

وزیر اعظم نے اعلیٰ سطح کی نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی سیاحت تشکیل دے دی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت اور اسرائیلی رہنما مقبوضہ علاقوں میں قبضہ جمانے کے لیے اخلاقی دیوالیہ پن دکھاتے ہیں۔

وزیر اعظم نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارت اور اسرائیل محض ووٹوں کے لیے کشمیر اور مغربی پٹی پر قبضہ جمائے رکھنے کے لیے سلامتی کونسل، عالمی قوانین اور اپنے آئین کو توڑتے ہیں تو کیا مقبوضہ علاقوں کی عوام کو غصہ نہیں آتا۔


انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقوں کی عوام ان سے پوچھتے ہیں کہ انتخابات جیتنے کے لیے آخر کس حد تک جاؤ گے۔

یہ بھی پڑھیں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد حکومت کی اولین ترجیح ہے، عمران خان

اس سے قبل 6 اپریل کو وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے انتخابات جیتنے کے لیے جنگی جنون طاری کیا ہے جب کہ ہمیشہ سچ کی فتح ہوتی ہے اور وہی سب سے اچھی پالیسی ہے۔ بی جے پی کی جانب سے الیکشن جیتنے کے لیے پاکستان پر نہ صرف جنگی جنون طاری کیا بلکہ جھوٹے دعوے بھی کیے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستانی ایف 16 طیارہ گرانے کا بھارت کا جھوٹا دعویٰ بیک فائر کر گیا اور امریکی دفاعی حکام نے بھی بھارتی دعوے کی نفی کردی کہ پاکستان کا کوئی ایف 16 طیارہ فلیٹ سے کم نہیں ہوا۔

یاد رہے اس سے قبل پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفور نے کہا تھا کہ شکر الحمد اللہ جیت سچ کی ہوئی، بھارت کے لیے اب سچ بولنے کا وقت ہے اور اب بھارت کو اپنے دوسرے طیارے کی تباہی کا اعتراف بھی کرلینا چاہیے۔


متعلقہ خبریں