کیا لاہور پولیس مسروقہ موٹرسائیکلز فروخت کررہی ہے؟



لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس کی طرف سے مسروقہ موٹرسائیکلز فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ہم نیوز کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق لاہور پولیس کیلئے چوری شدہ موٹر سائیکلز اصل مالکان تک پہنچانا محال ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مسروقہ موٹرسائیکلز بیچ دیئے جاتے ہیں یا پرائیویٹ پارکنگز میں کھڑے رہتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسی کارروائیوں میں جناح اسپتال پارکنگ کا عملہ اور اینٹی موٹرسائیکل لفٹنگ اسٹاف کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ جناح اسپتال کی پارکنگ پولیس اہلکاروں کے موٹر سائیکل کھڑے کرنے کے لیے سیف ہاؤس بن چکی ہے۔

جناح اسپتال پارکنگ عملہ اور اینٹی موٹرسائیکل لفٹنگ سٹاف کے ملوث ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس کی طرف سے جناح اسپتال کی پارکنگ میں کھڑی نامعلوم موٹر سائیکلز کی انکوائری کی گئی تھی۔

تحقیقات سے معلوم ہوا کہ پارکنگ میں گزشتہ دو سال کھڑی موٹر سائیکلز پولیس اہلکاروں کی ہیں۔ جناح اسپتال کے متعلقہ تھانہ گارڈن ٹاؤن کی طرف سے بھی اس رپورٹ کی تصدیق کی گئی ہے۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ پولیس نے محکمہ کی بدنامی سے بچنے کیلئے انکوائری رپورٹ کو بھی دبا دیا ہے۔


متعلقہ خبریں