لاہور ہائیکورٹ کے جج فرخ عرفان عہدے سے مستعفیٰ


لاہور: لاہور ہائیکورٹ کے سئینر جج جسٹس فرخ عرفان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

جسٹس فرخ عرفان لاہور ہائی کورٹ کے سینئر جج تھے اور ان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس زیر التواء تھا۔

سینئرجج جسٹس فرخ عرفان کےخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس زیرالتواتھا جس کےمطابق فرخ عرفان آف شورکمپنی اورملٹی نیشنل برانڈ ہینگ ٹین کی پاکستان میں فرنچائزکےمالک تھے۔

جسٹس فرخ عرفان 20 فروری 2010 کو ایڈیشنل جج تعینات ہوئے اورانہوں نے 22 جون 2020 کو ریٹائر ہونا تھا

جسٹس فرخ عرفان كے مستعفی ہونے كے بعد لاہور ہائیکورٹ میں ججز كی تعداد 46 رہ گٸی ہے۔

جسٹس فرخ عرفان نے بطور جج کئی اہم کیسز کے فیصلے سنائے جس میں شیخ زید اسپتال کی پنجاب سے واپس وفاق کو منتقلی اورمعذوروں کے حوالے سے تمام عمارتوں میں بلڈنگ بائی لاز پر عمل درآمد کاحکم بھی شامل تھے۔

لاہورہائیکورٹ کے جج نےعبوری طور پرحمزہ شہبازکو بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی اور پنجاب میں نئی جیلوں کے قیام کا بھی حکم دیا تھا۔


متعلقہ خبریں