سونےکی قیمت میں فی تولہ 400 روپے اضافہ

فوٹو: فائل


کراچی: سونےکی قیمت میں فی تولہ چارسوروپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ قیمت 71 ہزارچارسوروپے ہوگئی جبکہ دس گرام سونےکی قیمت 343 روپےاضافے کے بعد 61 ہزار 214 روپے ہوگئی ہے۔

واضح رہے کل بھی سونے کی قمیت مں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

چند روز قبل سونے کی قیمت  میں  کمی واقع  ہوئی تھی اور فی تولہ سونا  400 روپے کمی کے بعد  71 ہزار 600 روپے پر آگیا تھا۔

دس گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے  کمی ہوئی اور  فی دس گرام سونا 61 ہزار 385 روپے ہوگیا تھا۔

مزید پڑھیں: سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

گزشتہ روز  200 روپے کی کمی کے بعد سونےکی فی تولہ قیمت 72 ہزار روپے پر آگئی تھی۔ اس طرح دو روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں  چھ سو روپے کمی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل سونے کی قیمت ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

تین اپریل کو سونے کی فی تولہ قیمت 72 ہزار 200 روپے ہوگئی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے اضافے کے بعد اس کی قیمت 61 ہزار900 روپے ہوگئی تھی۔


متعلقہ خبریں