آرمی چیف سے بحرینی وزیرخارجہ اور برونائی فوج کے کمانڈرکی الگ الگ ملاقاتیں


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں بحرین کے وزیر خارجہ نے خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کیا اور سراہا۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بحرین کے وزیر خارجہ نے باہمی تعلقات کی بہتری کے لیے اقدامات جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برونائی فوج کے کمانڈر میجر جنرل پینگران داتو پدوکا سری نے بھی الگ ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور برونائی فوج کے کمانڈر کے درمیان ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں کی بات چیت میں پیشہ وارانہ امور سے متعلق معاملات بھی زیرغور آئے۔

کمانڈر برونائی نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کی تعریف کی اور خطے میں امن کے لیے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔


متعلقہ خبریں