بھارت: بی جے پی رہنما کے قافلے پر حملہ، رکن پارلیمنٹ سمیت چھ ہلاک


نئی دہلی: بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) رہنما بھیما ماندوی کے قافلے پر حملے میں چھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حملے میں مارے جانے والوں میں بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ بھیما ماندوی اور پانچ پولیس اہلکار شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق قافلے کو آئی ای ڈی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے، سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکارموقع پر پہنچ گئے ہیں۔

حملے میں ہلاک ہونے والا رکن پارلیمنٹ بھیما ماندوی

ایم ایل اے بھیما ماندوی  لوک سبھا کے الیکشن مہم کے سلسلے میں سفر کررہے تھے کہ انہیں نکسل باغیوں نے نشانہ بنایا۔

بی جے پی رہنماؤں کے قافلے پر حملے کے بعد چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ بھپش بیگال نے اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

بھارت میں عام انتخابات 11 اپریل کو ہورہے ہیں۔ پہلے مرحلے کی پولنگ 11 اپریل اور گنتی 23 مئی کو ہوگی۔ دوسرامرحلہ 18 اورتیسرا 23 اپریل کوہوگا۔ بھارتی انتخابات کاچوتھا مرحلہ 29 اپریل اورپانچواں 6 مئی کوہوگا۔

انتخابات میں90 کروڑ ووٹرز حق رائے دہی کا استعمال کریں گے جن میں سے8 کروڑ 40 لاکھ ووٹرز پہلی بار ووٹ ڈال رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں