لمز کے طلباء کے جنسی تعصب پر مبنی فیس بک گروپ کا انکشاف، طالبات کا احتجاج


لاہور: جنس کی بنیاد پر طالبات کی تضحیک کا معاملہ منظر عام پر آیا ہے۔

یہ معاملہ اس وقت منظر عام پر آیا جب لمز کی طالبات نے آج ڈین آفس کے دفتر کے باہر احتجاجی دھرنا دیا۔

طالبات نے الزام عائد کیا کہ لمز کے طلباء کی جانب سے کلوز فیس بک گروپ بنایا گیا جس میں یونیورسٹی کی طالبات سے متعلقہ جنسی مواد شئیر کیا جاتا رہا۔

طالبات کا کہنا ہے کہ کلوز فیس بک گروپ “ڈنک پنا ایٹ لمز” کے ممبران کی تعداد600 تھی، گروپ میں طالبات کی جنسی اعتبار سے مزاحیہ تصاویر بنا کر شئیر کی جاتیں۔

گروپ میں کچھ طالبات نے رسائی حاصل کی جس کے بعد پوسٹس منظر عام پر آ گئیں۔ خواتین کی شرکت کے بعد گروپ کو بند کر دیا گیا۔

لمز کی فیمنسٹ سوسائٹی نے معاملے پر اسٹوڈنٹس افئیر ڈین آفس کے سامنے احتجاج کیا۔طالبات نے کلاسز کا بائیکاٹ بھی کیا۔

طالبات کا کہنا تھا کہ ہماری تصاویر پر جنسی تبصرے کئے گئے جس سے ہماری ساکھ متاثر ہوئی۔ طالبات نے یونیورسٹی کے طلباء کے خلاف احتجاج بھی کیا۔

طالبات نے مطالبہ کیا کہ یونیورسٹی واقعے میں ملوث طلباء کو فارغ کرے۔ ڈین اسٹوڈنٹس افئیرز لمز نے طالبات کو کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

واقعے کی انکوائری کیلئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی۔


متعلقہ خبریں