بلوچستان میں تعلیم کی مخدوش صورتحال پر ثنا اللہ بلوچ کا ٹویٹ 


کوئٹہ: رکن صوبائی اسمبلی ثنا اللہ بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں 13 ہزار سے زائد اسکولوں میں سے چھ ہزار عمارتوں اور اساتذہ سے محروم ہیں اور بچے کھلے آسمان تلے تعلیم  حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔


انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ کئی برسوں سے نا تو ٹیچرز بھرتی کیے گئے ہیں اور نہ ہی اسکولوں کی عمارتیں تعمیر کرائی گئی ہیں۔

ثنا اللہ بلوچ نے اس متعلق ایک ویڈیو بھی شئیر کی اور لکھا کہ سب دیکھ سکتے ہیں بلوچستان میں کیسے حکمرانی کی  جا رہی ہے۔

دوسری جانب چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ ریاست تعلیم کی فراہمی میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔


متعلقہ خبریں