مولانا کی ملاقات کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں تھا،رانا مشہود 


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن نے رہنما رانا مشہود نے کہا کہ مولانا کی ملاقات کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں تھا۔ مولانا فضل الرحمن نواز شریف کی عیادت کرنے آئے تھے۔ انہوں نے جو باتیں کیں اس پر پارٹی غور کرے گی۔

ہم نیوز کے پروگرام نیوز لائن میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس حکومت کو نہ کسی دشمن کی ضرورت ہے اور نہ ہی کسی اپوزیشن کی کیونکہ یہ خود اپنے دشمن ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے حکومت نہیں چل رہی اسی لیے وہ عوام کو دوسری باتوں میں الجھائے رکھنا چاہتی ہے۔

رانا مشہود نے کہا کہ اس وقت پنجاب کے حالات ٹھیک نہیں۔ یہ الیکشن ہم جیتے تھے۔

فواد کی زبان سے حکومت کو ہی نقصان ہورہا ہے، حافظ حمد اللہ

رہنما جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) حافظ حمد اللہ نے کہا کہ فواد کی زبان سے حکومت کو ہی نقصان ہورہا ہے ہمیں کوئی نقصان نہیں ہورہا۔

یہ بھی پڑھیں: انتقام اور احتساب میں بڑی تنگ سی لائن ہے، ندیم افضل چن

ان کا کہنا تھا کہ آج حکومت ایک ملاقات سے گھبرا گئی ہے۔ نواز شریف اور مولانا کی ملاقات سے ان کی چیخیں نکل گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست ماں  کی طرح ہوتی ہے۔

یہ ایسی حکومت ہے جو غریبوں کا پیٹ کاٹ رہی ہے۔ مہنگائی کا بوجھ عوام  اٹھا رہی۔ اپوزیشن کو ملانے کی ہم کوشش کررہے ہیں۔

حکومت اصلاحات کی جانب جارہی ہے،فردوس عاشق اعوان 

رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت اصلاحات کی جانب جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی سیاست کو بچانے کے فیصلے کریں یا پاکستان کوبچانے کے فیصلے کیے اور اس وقت پاکستان کے لیے فیصلے کیے جارہے ہیں۔ مشکل فیصلے لینے پڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا امید رکھتے ہیں کہ حالات اچھے ہوں گے اور اس حوالے سے کام کیا جارہا ہے۔ حکومت منصوبہ بندی کررہی ہے۔


متعلقہ خبریں