ثانیہ مرزا کی ڈیڑھ برس بعد ٹینس کورٹ میں واپسی

ثانیہ مرزا کا ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر اور بھارتی ٹینس پلیئر ثانیہ مراز کی ڈیڑھ برس کے طویل وقفے کے بعد ٹینس کورٹ میں واپسی ہوگئی ہے۔

ثانیہ مرزا نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ گیند سرو کرکے اور کھیل میں حصہ لےکر خوشی محسوس ہورہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

The feeling when you roll your arm over to hit serves after a year and a half ???‍♀️ ??‍♀️

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar) on


بھارتی ریاست حیدرآباد دکن سے تعلق رکھنے والی ثانیہ مرزا بیٹے کی ولادت اور گٹھنے کی انجری کے سبب گزشتہ ڈیڑھ برس سے ٹینس کورٹ سے دور تھیں۔

ثانیہ مرزا نے گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرٹینس کورٹ میں واپسی کا بھی عندیہ دیا تھا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار پلیئر شعیب ملک سے شادی کے بعد وہ زیادہ تر دبئی میں مقیم رہتی ہیں۔

ثانیہ مرزا کو گزشتہ دنوں شعیب ملک سے شادی کرنے کی وجہ سے اپنے ہی ہم وطنوں کی جانب سے سخت تنقید اور دھمکیوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

شعیب ملک کی اہلیہ نے ملنے والی دھمکیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے دبئی کے ایک ہوٹل میں پاکستان کے اسٹار پلیئرز کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا جس کی تصاویر بھی سابق کرکٹ کپتان مصباح الحق کی اہلیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کردی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔


متعلقہ خبریں