بھارت:غازی آباد میں ایم ایل اے نے مسلمانوں کا کاروبار بند کرادیا

بھارت:غازی آباد میں ایم ایل اے نے مسلمانوں کا کاروبار بند کرادیا

غازی آباد: بھارتی ریاست اترپردیش کے شہرغازی آباد میں ایم ایل اے  نند کشور گوجر نے زبردستی مسلمانوں کی گوشت کی دکانیں بند کرادیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس موقع پر انتظامیہ نے خاموش تماشائی کا کردار ادا کیا اور انتہا پسند جنونی ہندو من مانی کرتے رہے۔

بھارت کے علاقے آسام میں بھی گزشتہ روز جنونی ہندوؤں نے ایک 68 سالہ مسلمان بزرگ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد خنزیر کا گوشت کھلا کر ان کی جان بخشی تھی۔

بھارتی علاقے گڑگاؤں میں بھی ایک ہفتہ قبل انتہا پسند ہندو تنظیم ’ہندو سینا‘ کے مسلح کارکنوں نے مسلمانوں کی درجنوں دکانیں زبردستی بند کرادی تھیں۔

پولیس اور انتظامیہ نے وہاں بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کیا تھا۔

مسلمانوں کا کاروبار بند ہونے سے ان پر عرصہ حیات تنگ ہو کر رہ گیا ہے اور سینکڑوں گھروں کے چولھے ٹھنڈے ہو کر رہ گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں