کراچی: آئل ٹینکر میں لگنے والی آگ پرقابو پالیا گیا


کراچی:کراچی میں گل بائی فلائی اوور پر آئل ٹینکر الٹنے سےلگنے والی آگ پر قابو پالیا گیاہے۔فلائی اوور کے قریب گودام ،5 گاڑیاں اور 2 موٹر سائیکلیں متاثرہوئیں۔ جبکہ فلائی اوور کے نیچے قائم اسپتال مکمل طور پر جل گیا

ٹریفک پولیس نے گل بائی فلائی اوورکوٹریفک کے لیے بند کردیاہے واقعہ میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔


تفصیلات کے مطابق شیر شاہ سے ماڑی پور جانے والے گل بائی فلائی اوور پرآج علی الصبح  آئل ٹینکر الٹ گیا۔حادثے کے بعد آئل ٹینکر دو حصوں میں ٹوٹ گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے اسے اپنی لپٹ میں لیے لیا۔  حادثے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں آگ کی شدت کے باعث پاکستان ایئر فورس، نیوی کی فائر ٹینڈر بھی طلب کیے گئے۔

آگ کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ شعلے دور سے دکھائی دیتے رہے۔ سیاہ دھواں آئی آئی چندریگر روڈ، صدر اور اطراف کے علاقوں میں بھی پہنچ گیا  اور لوگوں کو سانس لینے میں سخت تکلیف محسوس ہوئی۔

کراچی:گل پائی میں آئل ٹینکر کو لگنے والی آگ سے نکلنے والے دھوئیں کے بادل

چیف فائر آفیسر تحین احمد کے مطابق آگ پر دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پایا گیا ۔
ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہر نے حادثے کی جگہ پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ٹینکر کو موڑتے وقت حادثہ پیش آیا۔لاک ٹوٹ جانے کے باعث گاڑی کاانجن ٹینکرسے الگ ہو گیا۔حادثے کے فوری بعد ٹریفک کو پل پر روک دیا گیاہے۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے بعد متعدد موٹر سائیکل سوار پھسل کر گر پڑے ،پولیس کے مطابق آئل ٹینکر نمبر ٹی ایل این 895 کے مالک کے بارے میں معلومات لے رہے ہیں۔آئل ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا ہے۔ آئل ٹینکر میں لگنے والے آگ کا معاملہ پر کراچی پولیس نے تین افراد کو حراست میں لے لیا کراچی حراست میں لئے گئے افراد میں ٹینکر کا منشی اور دو افراد شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئےکمشنر کراچی کو ٹیلیفون کیا اورآگ بجھانے کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق آئل ٹینکر سے نہایت تیزی کے ساتھ پٹرول بہہ رہا ہے جس کی وجہ سے آگ پھیل رہی ہے۔

اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہی ہیں۔ فائر بریگیڈ کی مزید گاڑیاں بھی جائے وقوع پر طلب کرلی گئی ہیں۔

علاقہ پولیس اور امدادی اداروں کے رضاکاروں کی بھی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھی جنہوں نے موقع سے پٹرول اکھٹا کرنے کی کوشش کرنے والے شہریوں کو جائے حادثہ سے دور رکھا ۔

حب: مسافر کوچ، آئل ٹینکر میں تصادم، 20 افراد جاں بحق

یاد رہے جون دوہزار سترہ میں  صوبہ پنجاب کے ضلع بہاولپور میں تیل سے بھرا ٹینکر الٹنے کے بعد آگ لگنے کے نتیجے میں  139  افراد ہلاک جبکہ درجنوں افراد جھلس گئے تھے۔

یہ حادثہ25جون  کی صبح ضلع بہاولپور کے علاقے احمد پور شرقیہ کے قریب قومی شاہراہ پر پیش آیاتھا۔


متعلقہ خبریں