100 انڈیکس 550 پوائنٹس کمی کے ساتھ 36 ہزار 579 پر بند


کراچی: آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا سلسلہ برقراررہا۔ 100 انڈیکس 550 پوائنٹس کمی کے ساتھ 36 ہزار 579 پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مندی کا رجحان رہا۔ اسٹاک ایکسچینج  کاروبار کے اختتام پر 36 ہزار 579 کی سطح پر بند ہوا۔

غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے مسلسل شئیرز بیچنے کے سبب مارکیٹ گرؤاٹ کا شکار ہے، کاروبار کے دوران مارکیٹ میں 337 کمپنیوں کے 17 کروڑ شئیرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت 5 ارب سے زائد ریکارڈ کی گئی-

فوٹو: ہم نیوز

بدھ کو کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں ابتدائی ایک گھنٹے میں کاروبار کے دوران 149 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد 100 انڈیکس 36 ہزار 988 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتاتھا تاہم کچھ دیر بعد ہی 35 پوائنٹس کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں سونےکی قیمت میں فی تولہ 400 روپے اضافہ

ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 7,396,940 شیئرز کا کاروبار ہوا۔

گزشتہ روز کے ایس ای 100 انڈیکس میں 208 کا پوائنٹس کا اضافہ کے ساتھ انڈیکس 37 ہزار 129 پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ مارکیٹ میں 5.8 ارب روپے مالیت کے 16 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا تھا۔

منگل کو بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان موجود رہا اور ابتدا میں ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 153 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں