لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی ٹیکس محتسب کو از خود نوٹسز پر کارروائی سے روک دیا


لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی ٹیکس محتسب کو از خود نوٹسز پر کارروائی سے روک دیاہے ۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے وفاقی ٹیکس محتسب کے ازخود نوٹس لینے کے اختیار کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وفاقی ٹیکس محتسب آرڈیننس کی دفعہ 9 سب سیکشن 2 کے تحت ازخود نوٹس لینے کا مجاز ہے نہ ہی عدالت میں زیر سماعت کسی بھی معاملے پر کارروائی کر سکتا۔

عدالت نے وفاقی ٹیکس محتسب کو لئے گئے ازخود نوٹسز پر کارروائی سے روکتے ہوئے وفاقی حکومت اور ٹیکس محتسب سے پچیس اپریل کو جواب طلب کر لیا۔

ادھر آج لاہور میں پنجاب حکومت کی طرف سے  ٹیکس ڈے کی مناسبت سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے رواں سال ٹیکس کولیکشن میں بیس فیصد اضافے کا دعوی کر دیا۔
شہریوں کو ٹیکس ادائیگی کی اہمیت اور افادیت سے آگاہ کرنے کے لئے فلور مارکیٹ سے لبرٹی گول چکر تک واک ہوئی۔

شرکاء نے مختلف پوسٹرز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، صوبائی وزیر ٹیکسیشن بھی شریک ہوئے، حافظ ممتاز احمد نے کہا کہ ٹیکس کا پیسہ ملکی ترقی کے کام آتا ہے۔ محصولات جمع کرنے کے لئے جدید ایپ جلد متعارف کرائیں گے،، صوبائی وزیر نے بتایا کہ گزشتہ سال کی نسبت ٹیکس کولیکشن بڑھی ہے۔ صوبائی وزیر ٹیکسیشن نے یہ دعوی بھی کیا کہ  جون تک بیس فیصد زائد رقم اکٹھی کر لیں گے۔


متعلقہ خبریں