30 جون تک سارے چور سلاخوں کے پیچھے ہوں گے، شیخ رشید


حسن ابدال: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 30 جون تک ساری چور سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔ منی لانڈرنگ کرنے والوں کو اب حساب دینا ہو گا۔

شیخ رشید احمد نے حسن ابدال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتیں عید کے بعد اکھٹی ہوں گی۔ پاکستان سے پیسہ چوری کر کے باہر بھیجا گیا تاہم آصف زرداری بڑے دل کا آدمی ہے وہ پیسے دے سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 15 اپریل کو کمپنی کا نام بتاؤں گا جس نے آصف زرداری کی منی لارڈنگ کی اور وہی شہباز شریف کی بھی کر رہی ہے۔ میرے مؤکل بہت تیز ہیں سوچ رہا ہوں تعویز کا کام شروع کر دوں سب سے پہلا تعویز پتھری لکھوں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے وزیر اعظم عمران خان کو کہا ہے کہ شریف برادران کسی صورت پیسے واپس نہیں کریں گے وہ کفن میں جیب لگا کر ساتھ لے کر جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  فاٹا میں پی ٹی آئی حکومت بننے پر فضل الرحمن پریشان ہیں، شیخ رشید

عمران خان سچا آدمی ہے جب کہ میں ںے 6 سال پہلے جھوٹ بولنا چھوڑا، شیخ رشید

انہوں نے ریلوے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ساڑھے 17 کروڑ روپے کی لاگت سے ننکانہ ریلوے اسٹیشن بنائیں گے، بابا گرو نانک کو ٹرین پسند تھی اور مجھے بھی پسند ہے جب کہ بابا گرو نانک کا برج اقرب تھا اور میرا بھی ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ اسٹیشن کے اطراف میں تجاوزات کو 15 مارچ تک ختم کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 25 کروڑ روپے کا پنجا صاحب کے لیے منصوبہ ہے جب کہ چار دیواری بھی بنا رہے ہیں۔ 12 نومبر کو ننکانہ صاحب کو 18 کروڑ روپے لگا کر آپ گریڈ کر رہے ہیں۔

بھارتی وزیر اعظم پر بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نریندر مودی کا ایجنڈا بھارت میں ایک اور پاکستان بنا دے گا۔


متعلقہ خبریں