راولپنڈی میں  بھائی نے دو بہنوں پر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی

راولپنڈی میں  بھائی نے دو بہنوں پر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی

راولپنڈی میں  بھائی نے دو بہنوں پر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی ۔ فائرنگ کا واقعہ گزشتہ روز رتہ امرال میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے نورالنساء موقع پر جاں بحق جبکہ شمس النسا زخمی ہوگئی تھی جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی۔ لاشوں اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا تھا۔ بہنوں کو قتل کرکے خودکشی کرنے والا راشد ستی نامی شخص عدالتی اہلکار تھا۔

تھانہ رتہ امرال پولیس نے  موقع پر پہنچ گئیں واقع کی تحقیقات شروع کردی تھی۔ راولپنڈی پولیس نے قتل والی بہنوں کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اس افسوسناک واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ اسپتال جانے کے معاملے پر بھائی کی بہنوں سے تکرار ہوئی ۔برا بھلا کہنے پر راشد نے فائرنگ کی اور خود چھت پر جاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ ایف آئی آر نمبر 163میں قتل،اقدام قتل اور دیگر دفعات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:ٹانک میں سنگدل باپ کی فائرنگ، 4 بچوں سمیت 6 افراد قتل

دو بہنوں اور بھائی کی آج تین بجے نماز جنازہ رتہ امرال قبرستان میں تدفین کی جائے گی۔

گزشتہ روز ہی خیبرپختونخوا (کے پی) کے ضلع ٹانک میں ایک شخص  نے اپنی بیوی اور 4 بچوں کو قتل کر دیاتھا۔

ٹانک کے علاقہ محلہ قاضیانوں میں مہنگائی اور قرضوں میں جکڑے شخص نے انتہائی سنگین قدم اٹھا لیا۔ غربت اور بے روزگاری نے پورا خاندان ہی اجاڑ دیا۔

سنگ دل شخص نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی حلیمہ، 3 بیٹیوں کرن، ثوبیہ، عمیرہ اور ایک بیٹے سلمان کو موت کے گھاٹ اتار دیا، ملزم سید رسول نے خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کر لی تھی۔

مقتول کے پڑوسی کے مطابق سید رسول پیشے کے لحاظ سے سونے کا کام کرتا تھا، جو قرضوں اور مہنگائی سے انتہائی تنگ تھا جب کہ لاکھوں کا قرضہ ادا نہ کرنے کی وجہ سے کئی دنوں سے ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔

اس سے قبل دسمبر میں بھی پشاو میں ایک واقعہ پیش آیا جس میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو فائرنگ کرکے قتل کرنے بعد قاتل نے خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کر لی تھی۔

ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے تہکال میں نوجوان نے باپ اور تین بھائیوں سمیت خاندان کے پانچ افراد کوقتل کر دیا تھا ۔ ملزم کی شناخت عبداللہ کے نام سے ہوئی تھی۔ 22 سالہ عبداللہ کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔


متعلقہ خبریں