پاکستان کیجانب سے ایران کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ


اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے  ایران کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کی پہلی کھیپ روانہ کر دی۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ہدایت کی تھی کہ ایران کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ کیا جائے جس کے  بعد  این ڈی ایم اے کی جانب سے سامنا بھیجا گیا۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق امدادی سامان میں 500 ٹنٹس، 3300 کمبل، اور اور چار ہزار میڈیکل کٹس شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ امدادی سامان کا پہلا جہاز ایران کے شہر احواز کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کی ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہیں، وزیراعظم

ہمسایہ ملک جمہوری اسلامی ایران میں 19 مارچ سے شروع ہونے والی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، جس کے باعث 1900 شہر، قصبے اور دیہات شدید متاثر ہوئے ہیں، ہزاروں سڑکیں، پل اور عمارتیں سیلاب کے باعث تباہ ہوگئی ہیں جبکہ شہریوں کی ہزاروں گاڑیاں بھی بےرحم موجوں کی نذر ہوگئی ہیں۔

ایرانی حکام کے مطابق تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب کے باعث ابتک 70 افراد زندگی کی بازی ہار ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں زخمی ہوئے ہیں۔ اس وقت 1 لاکھ کے قریب افراد ہنگامی پناہ گاہوں میں مقیم ہیں۔

تقریباً ایک ہزار افراد کو متاثرہ علاقوں سے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے نکال کر محفوظ مقامات تک پہنچایا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں