نئے بلدیاتی نظام میں عوام کے مسائل فوری حل ہونگے، راجہ بشارت


لاہور: وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد عوام کو با اختیار بنانا ہے۔ نئے بلدیاتی نظام میں عوام کے مسائل فوری حل ہوں گے۔

ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گل کے ہمراہ انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ عوام کو اقتدار میں شامل کرنا ہماری حکومت کا ویژن ہے، نئے نظام میں عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ 40 ارب روپے ولیج کونسلزکو منتقل کیے جائیں گے۔ اقتدارکوصحیح معنوں میں نچلی سطح پرمنتقل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام پروزیراعظم عمران خان کی معاونت رہی ہے۔ ایک مؤثربلدیاتی نظام لے کرآرہےہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب: ’نئے بلدیاتی نظام میں آبادی کے لحاظ سے فنڈز دیے جائیں‘

راجہ بشارت نے کہا کہ دیہاتی علاقوں میں پنچائیت کانظام رائج کرنےکا ارادہ ہے، دیہاتوں میں ضلع کی سطح کوختم کرکےتحصیل کی سطح پراختیارات منتقل ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں دیہات کی سطح تک 22 ہزارکےقریب پنچائیت ہوں گی۔ کوشش ہوگی کہ اس نظام کوبجٹ سیشن سے پہلےرائج کیا جائے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ نظام رائج ہونے سے موجودہ بلدیاتی نمائندے ختم ہوجائیں گے جبکہ 182 شہروں میں میونسپل کمیٹیاں ہوں گی۔


متعلقہ خبریں