پشاور:بی آرٹی اسٹیشن کی چھتیں اڑتی دیکھ کر شہریوں کو تشویش



پشاور میں اربوں روپے لاگت کا منصوبہ بی آر ٹی تیز آندھی اور بارش کے آگے نہ ٹھہر سکا۔ گزشتہ روز کا طوفان بی آر ٹی پشاور کے اسٹیشن کی سیلنگ اور روشن دان اڑا لے گیا۔ بی آرٹی اسٹیشن کی چھتیں تنکوں کی طرح اڑتی دیکھ کر جہاں منصوبے کے ڈیزائن پر سوالات کھڑے ہوگئے ہیں وہاں شہریوں کو بھی تشویش لاحق ہوگئی ہے۔

طوفانی ہوائیں بی آرٹی اسٹیشن کی چھت اڑا لے گئیں۔ اسٹیشن نمبر چھبیس کی سیلنگ تنکوں کی طرح اڑتی رہیں۔ گزشتہ رات کی بارش اور طوفان نے سیلنگ روشندان بھی اکھاڑ پھینکے۔

بی آرٹی اسٹیشن کی ناپائیداری دیکھ کر شہریوں نے بھی خدشات کا اظہار کیا ہے۔ کہتے ہیں ایک طوفان نے ہی ناقص تعمیراتی میٹریل کی قلعی کھول دی ہے۔

پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ روشندان آندھی سے کچھ دیر پہلے نصب کیے گئے تھے۔ باقی تیس اسٹیشن بالکل محفوظ رہے۔

خیبر پختونخوامیں  بارش اور آندھی سے ہلاکتوں کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے ۔ مختلف واقعات میں58 افراد زخمی بھی ہوئے ۔ پی ڈی ایم اے نے صوبے میں طوفانی بارشوں سے ہونے والے جانی  اور مالینقصانات کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پشاور میں اب تک چار افراد جاں بحق اور اکیس زخمی  ہوئےہیں ۔ اکیس مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ صوابی  اور کوہاٹ میں دو دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔ گزشتہ شام طوفانی بارشوں سے مجموعی طور پر چھبیس مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:پشاور: آندھی اور بارش کے باعث8 افراد جاں بحق،58 زخمی

پشاور میں تیز آندھی سے  تین جاں بحق، بی آر ٹی کو بھی نقصان

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو بارش سے متاثرہ خاندانوں کو ریلیف فنڈز سے فوری امداد کیہدایت جاری کی ہے ۔ طوفان سے ضلع مہمند میں گیارہ ہزار وولٹ کے انیس بجلی کے کھمبے گر گئے ۔جس سے بجلی کا نظام درہم برہم  ہو گیا ۔


متعلقہ خبریں