کراچی میں ٹینکر حادثے کی وجہ سے آتشزدگی، تصویر کہانی

کراچی میں گل بائی فلائی اوور پر آئل ٹینکر الٹنے سےلگنے والی آگ پر قابو پالیا گیاہے۔فلائی اوور کے قریب گودام ،5 گاڑیاں اور 2 موٹر سائیکلیں متاثرہوئیں۔ جبکہ فلائی اوور کے نیچے قائم اسپتال مکمل طور پر جل گیا۔

شیر شاہ سے ماڑی پور جانے والے گل بائی فلائی اوور پرآج علی الصبح  آئل ٹینکر الٹ گیا۔

حادثے کے بعد آئل ٹینکر دو حصوں میں ٹوٹ گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے اسے اپنی لپٹ میں لیے لیا۔ 

حادثے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

حادثے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں آگ کی شدت کے باعث پاکستان ایئر فورس، نیوی کی فائر ٹینڈر بھی طلب کیے گئے۔

آگ پر لگ بھگ 2گھنٹوں کی کوششوں کے بعد قابو پایا گیا

آگ کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ شعلے دور سے دکھائی دیتے رہے۔

سیاہ دھواں آئی آئی چندریگر روڈ، صدر اور اطراف کے علاقوں میں بھی پہنچ گیا  اور لوگوں کو سانس لینے میں سخت تکلیف محسوس ہوئی۔

سیاہ دھواں آئی آئی چندریگر روڈ، صدر اور اطراف کے علاقوں میں بھی پہنچ گیا  اور لوگوں کو سانس لینے میں سخت تکلیف محسوس ہوئی۔

چیف فائر آفیسر تحین احمد کے مطابق آگ پر دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پایا گیا ۔

ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہر نے حادثے کی جگہ پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ٹینکر کو موڑتے وقت حادثہ پیش آیا۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے بعد متعدد موٹر سائیکل سوار پھسل کر گر پڑے

حادثے کے بعد متعدد موٹر سائیکل سوار پھسل کر گر پڑے

فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں آگ کی شدت کے باعث پاکستان ایئر فورس، نیوی کی فائر ٹینڈر بھی طلب کیے گئے۔

علاقہ پولیس اور امدادی اداروں کے رضاکاروں کی بھی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھی

علاقہ پولیس اور امدادی اداروں کے رضاکاروں کی بھی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھی

پولیس نے پٹرول اکھٹا کرنے کی کوشش کرنے والے شہریوں کو جائے حادثہ سے دور رکھا

یہ بھی پڑھیے:کراچی: آئل ٹینکر میں لگنے والی آگ پرقابو پالیا گیا

متعلقہ خبریں