گرین لائن ٹرین کے کرایوں میں اضافہ


لاہور: لاہور: ٹرین کا آرام دہ سفر بھی لوگوں کی پہنچ سے دور ہونے لگا، محکمہ ریلورے نے گرین لائن ٹرین کے کرایوں میں اضافہ کردیا ہے۔

یہ ٹرین اسلام آباد سے براستہ لاہور اور کراچی کے درمیان چلتی ہے۔ اسلام آباد سے کراچی کا کرایہ 5900 روپے سے بڑھا کر7000 روپے کر دیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق لاہور سے گرین لائن ٹرین کا کرایہ 5700 روپے سے بڑھا کر 6500 روپے کردیا گیا۔

حکام کا مؤقف ہے کہ گرین لائن ٹرین کے کرایوں میں اضافہ مسافروں کو کھانا دینے کی وجہ سے کیا۔

اسی طرح اسلام آباد سے کراچی بچوں کا کرایہ 3850 جبکہ لاہور سے کراچی 3350 روپے کرایہ کر دیا گیا۔

ریلوے کی طرف سے چلائی جانے والی وی آئی پی ٹرین جناح ایکسپریس بھی زیادہ کرائے ہونے کی وجہ سے خسارے کا شکار ہے اس کے باوجود اس کا کرایہ جناح ایکسپریس کے برابر کر دیا گیا،

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ جناح ایکسپریس کو کامیاب بنانے کے لیے گرین لائن ٹرین کے کرایوں میں اضافہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: گرین لائن ٹرین کے کرایوں میں کمی

خیال رہے کہ 30 مارچ کو وزیراعظم عمران خان نے جناح ایکسپریس کا افتتاح کیاتھا۔

جناح ایکسپریس پاکستان ریلویز کی سب سے لگژری نان اسٹاپ ٹرین ہے جو 16 گھنٹوں میں کراچی سے لاہور پہنچتی ہے اور راستے میں تین جنکشنز حیدرآباد، روہڑی اور خانیوال پر ہی کچھ دیر کا قیام کرتی ہے۔

جناح ایکسپریس 12 ایئر کنڈیشنز بزنس کوچز پر مشتمل ہے جس میں ایک ڈائننگ کار بھی ہوتی ہے اور دو پاور پلانٹ بھی ٹرین کا حصہ ہیں۔

تاہم تمام تر سروسز کے باوجود بھی ایسی اطلاعات منظر عام پر آرہی تھیں کہ یہ ٹرین خسارے میں جارہی ہے اور مسافروں کی اس میں دلچسپی کم ہے۔

واضح رہے کہ گرین لائن ٹرین کا افتتاح ن لیگ کے دور حکومت میں ہوا تھا۔

2015 میں شروع ہونے والی ٹرین اسلام آباد سے کراچی کا سفر 23 گھنٹے 15 منٹ میں طے کرتی ہے۔ گرین لائن کے لئے لاہور، خانیوال، بہاولپور، روہڑی اور حیدرآباد کے پانچ اسٹاپ مقرر کئے گئے۔


متعلقہ خبریں