لاہور: ایف سی کالج نے سمر انٹرنشپ فیس میں 300 گنا اضافہ کردیا


لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے معروف ایف سی کالج نے سمر انٹرنشپ فیس میں 300 گنا اضافہ کردیا گیا۔

فیس میں اضافے کے خلاف طلبا نے ایف سی کالج کے ایڈمن بلاک کے باہر انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا تاہم ڈین آف اسٹوڈنٹس شیرل برک، پرو ریکٹر سمیت انتطامیہ کے لوگوں نے بات کرنے سے انکار کردیا جبکہ طلبا کو احتجاج کرنے پر “شٹ اپ” بولتے رہے۔

طلبا کا موقف ہے کہ دس ہزار سے فیس بڑھا کر چالیس ہزار کردی گئی، انتطامیہ پہلے ہی ایک سمیسٹر کی لاکھوں روپے فیس وصول کررہی ہے۔

طلبا کے مطابق انتظامیہ کا جب دل کرتا ہے فیس میں اضافہ کردیا جاتا ہے۔

دوسری جانب انتظامیہ نے طلبا کو جواب پہنچایا ہے کہ فیسوں میں کسی صورت کمی نہیں کی جائے گی، جو فیس ادا نہیں کرسکتا وہ جامعہ کو خیرآباد کہہ دے۔


متعلقہ خبریں