وفاقی پولیس کے 50 فیصد سے زائد اہلکار عمر رسیدہ


اسلام آباد: آئی جی اسلام آباد پولیس ذوالفقار خان نے انکشاف کیا ہے کہ اسلام آباد پولیس میں 50 فیصد فورس کی عمر 50 سال سے اوپر ہے۔

اسلام آباد پولیس میں ضعیف اور بیمار افسران و اہلکاروں کو مد نظر رکھتے ہوئے پولیس لائن میں افسران اور اہلکاروں کی سہولت کے لئے ہیپاٹائٹس اے، بی اور سی اور ٹی بی کی تشخیص کے لیے میڈیکل کیمپ کا افتتاح کیا گیا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس میں اصلاحات کریں گے، شہریار آفریدی

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیمپ میں کیے گئے 50 اہلکاروں کے خون کی تشخیص میں پانچ اہلکاروں کے ٹیسٹ مثبت نکل آئے جن کے خاندان کی بھی اسکریننگ کے ساتھ ساتھ ان کا علاج بھی کرایا جائے گا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ قوم سے جو وعدہ کیا تھا وزیراعظم نے پورا کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحت کے حوالے سے اقدام کر رہے ہیں پی ایم نے جہاں بھی خطاب کیا تو پیغام دیا کہ پاکستانی کو عزت دیں پولیس سے وعدہ تھا کہ پولیس کو صحت کی سہولیات دیں گے پورا کر دیا۔

وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا کہ میڈیکل کیمپ سے 12 ہزار پولیس اہلکار مستفید ہوں گے، کسی پولیس اہلکار کو بیماری کی نشاندہی ہوئی تو اس کا مکمل علاج کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کو بھی ہیلتھ کارڈ دیے جائیں گے اور اس کارڈ سے اعضاء کی پیوند کاری کے علاوہ تمام سہولیات سے فائدہ اٹھایا جا سکے گا۔


متعلقہ خبریں