مغلیہ حکومت کا جمہوری حکومت سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا، کنول شوذب


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما کنول شوذب نے کہا کہ مغلیہ حکومت کا جمہوری حکومت سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔

ہم نیوز کے پروگرام نیوز لائن میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں  نے کہا کہ  ہمیں وزیراعظم پر مکمل اعتماد ہے۔ باقی جماعتوں نے 30 سال حکومت کی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے کہا کہ آج پاکستانیوں کو بجلی ملی اور پیپلز پارٹی کے خواب کو تعبیر ملی۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے درمیان صورتحال ٹھیک نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومت کی کارکردگی ایک سوالیہ نشان ہے۔ ہم تو تمام حالات کا سامنا کررہے ہیں اور آج ہم نے سندھ کی کارکردگی بھی سب کے سامنے رکھ دی۔

یہ بھی پڑھیں:احتساب کے نام پر پیپلز پارٹی سے انتقام لیا جا رہا ہے، بلاول بھٹو

شہلا رضا نے کہا کہ وزیراعظم اس بات پر فوکس کریں کہ ہم سب مل کربیٹھیں۔ اس وقت نفسیاتی حد بھی عبور ہوگئی۔ آج کی صورتحال لمحہ فکریہ ہے۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم تو کہتے ہیں آئیں مل کر بیٹھ کر بات کریں، معیشت کی بہتری کے لیے مل کر کام کریں۔

پروگرام میں کنول شوذب اورعظمیٰ بخاری کے درمیان شدید تلخ کلامی بھی ہوئی، دونوں کے درمیان کافی تکرار ہوئی اور عظمیٰ بخاری ناراض ہوکر پروگرام چھوڑ کر چلی گئیں تاہم کچھ دیر انہیں واپس لایا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عثمان بزدار کی ناک کے نیچے پتہ نہیں کیا کیا ہوتا رہتا ہے اور انہیں معلوم ہی نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کرلیں احتساب، ان کے احتساب سے کوئی نہیں ڈرتا۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن پہلے بھی متحد ہے اور اب ہمیں ان کا بوریا بستر گول کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں