سرفراز کی بیٹے کےساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل


پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنے بیٹے عبد اللہ کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو شیئر کی تو کچھ ہی دیر میں اتنی مقبول ہوگئی کہ وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں پاکستانی کپتان اپنے بیٹے کے پیچھے کھڑے ہوکر وکٹ کیپنگ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

گھر کے اندر بنائی گئی ویڈیو میں ایک شخص سرفراز کے بیٹے کو بولنگ کراتے بھی دکھائے دے رہے ہیں جن کی گیند بر سرفراز کے صاحبزادے شاندار شاٹ لگاتے ہیں تاہم اپنے والد ہی کی طرح رننگ زیادہ اچھی نہیں کرپاتے۔

سرفراز نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میری اور عبداللہ کی رننگ ایک جیسی ہے۔‘

اس خبر کو فائل کرتے وقت اس ویڈیو کو 15 ہزار سے زائد مرتبہ لائیک جبکہ 15 سو سے زائد مرتبہ ری ٹوئٹ کی جاچکا ہے۔

اس سے قبل سرفراز کی عبد اللہ کے ساتھ گلی میں کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی تھی۔

اپنی ایک ٹویٹ میں پی ایس ایل 4 کی فاتح ٹیم کے کپتان نے اپنے بیٹے عبداللہ کے ہمراہ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ کچھ عرصے پہلے تک ان ہی گلیوں میں، میں کرکٹ کھیلا کرتا تھا اور اب ماشااللہ میرے بیٹے کی باری ہے۔‘


متعلقہ خبریں