ملتان اور گجرات میں ایف آئی اے کا چھاپہ: 9 کروڑ کی کرنسی برآمد

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس: ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کردیا

اسلام آباد: فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ملتان اور گجرات میں کارروائی کرتے ہوئے حوالہ اور ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار سے منسلک چار منی چیجنرز کے گھروں پہ چھاپہ مار کر بھاری مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی ہے۔

ہم نیوز نے ایف آئی اے کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملتان میں کارروائی کرکے وسیم اور حاجی شکیل کنڈے والا کو گرفتار کیا ہے۔ دونوں ملزمان غیر قانونی کاروبارسے منسلک تھے۔

ایف آئی اے نے گجرات سے طیب بٹ اور جاوید کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان امریکی ڈالرز کے غیر قانونی کام سے منسلک تھے۔

ہم نیوز کے مطابق ملتان کے علاقے کینٹ میں واقع مال پلازہ میں قائم دو منی چینجرز کے گھروں پر جب چھاپہ مارا گیا تو ان کے گھروں سے مجموعی طور پر 9 کروڑ روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی۔

ایف آئی اے کے ذرائع سے ہم نیوز نے بتایا ہے کہ  کارروائی کے دوران چار ملزمان کو گرفتار کر کے اینٹی منی لانڈرنگ اور فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق گرفتار ملزمان کو آج عدالت میں ریمانڈ کے لیے پیش کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں