بھارت کی 20ریاستوں میں لوک سبھا انتخابات کے لیے پولنگ،تصویر کہانی

بھارت انتخابات کا آخری مرحلہ جاری

فوٹو: فائل


بھارت میں لوک سبھاکے انتخابات کا پہلا مرحلہ آج سے شروع ہورہاہے۔بھارتی لوک سبھا کےانتخابات  میں نوے کروڑ ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔ لوک سبھا کی پانچ سو تینتالیس نشستوںکیلئے انتخابات  سات مرحلوں میں مکمل ہوں گے۔انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان  بھارتی الیکشن کمیشن کی طرف سے تئیس مئی کو سنایا جائے گا۔

بھارتی حکومت کی طرف سے  انتخابات  کی سیکیورٹی کے لیے ایک کروڑ اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

بھارتی انتخابات میں 90 کروڑ افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں  جو امریکہ اور یورپی یونین کی مجموعی آبادی سے بھی زیادہ ہے۔

ایک اہلکار انتخابات کے لیے ووٹنگ مشین اور دیگرسامان پولنگ اسٹیشن کی طرف لے جارہاہے

دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں بھارت کی 20 ریاستوں اور مرکز کے 91حلقوں میں عوام اپنے نمائندوں  کا  انتخاب کریں گے۔

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں ایک پولنگ اسٹیشن کے باہر لوگوں کی قطار

بھارتی ریاست اترپردیش میں بسنے والے لوگوں کی تعداد پاکستان کی کل آبادی سے بھی زیادہ ہے۔ یہاں بسنے  والوں  کی  تعداد  کے  لحاظ سے دنیا کے  کئی  ممالک  اترپردیش  سے پیچھے ہیں۔  سب سے ذیادہ آبادیوالی ریاست اترپریش کی لوک سبھا میں 80 نشستیں ہیں۔ اس کے مقابلے میں مغربی بنگال اور بہار کی چالیس  ، چالیس  نشستیں ہیں۔

بھارتی ریاست آسام میں دریائے براہماپترا کےجزیرے میں قائم ماجولی نامی پولنگ اسٹیشن میں ایک شخص ووٹرلسٹ پر اپنے انگوٹھے کا نشان لگا رہاہے

اتر پردیش، بہار اور مغربی بنگال کی ریاستوں میں سات مرحلوں میں انتخابات مکمل ہوں گے۔

پہلے مرحلےمیں  اتر پردیش  کے  آٹھ ، بہار میں چار  اور مغربی بنگال  کے  دو حلقوں میں ووٹ ڈالیں جائیںگے ۔

ریاست آسام کے ماجولی پولنگ اسٹیشن پر اپنا ووٹ پول کرکے واپس جاتے ہوئے

مقبوضہ کشمیر میں لوک سبھا کی چھ نشستوں کیلیےبھی ووٹ ڈالے جائیں گے۔پہلے مرحلے میں جموں اور بارہ مولا کی نشستوں کے لیے ووٹنگ ہوگی۔

چھ ہفتوں تک جاری رہنے والے انتخابات کی ووٹنگ کے لیے ملک بھر میں دس لاکھ پولنگ بوتھ  قائم کیے گئے ہیں۔

ریاست آسام میں ایک خاتون ووٹ پول کرنے کے بعد انگلی پر سیاہی کا نشان دکھاتے ہوئے

 

ایلیپوردوار ضلع میں ایک پولنگ اسٹیشن کے باہر لوگوں کی قطار


متعلقہ خبریں