پاک فضائیہ کی 141ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ


رسالپور: پاک فضائیہ کی 141 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں 219 کیڈٹس نے شرکت کی۔ ترک فضائیہ کے کمانڈر حنرل حسن کیچیکا کیاز نے فوجی جوانوں کو فلائنگ بیجز لگائے۔

رسالپور میں واقع پی اے ایف اکیڈمی اصٖغر خان میں پاک فضائیہ کی 141 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔ جس میں جی ڈی پی کورس کے پاس آؤٹ ہونے والوں میں پاک فضائیہ کے مختلف شعبوں کے کیڈٹس شامل تھے۔

ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل حسن کیچیکا کیاز مہمان تقریب کے مہمان خصوصی تھے

اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل مجاہد انور خان بھی موجود تھے۔ تقریب میں کیڈٹس کے والدین سمیت بڑی تعداد میں دیگر مہمان بھی موجود تھے۔

پاس آؤٹ پریڈ کے دوران مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی گئی جب کہ دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کا موٹر وے پر لینڈنگ کا مظاہرہ

تقریب کے دوران مہمان خصوصی ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل حسن کیچیکاکیاز نے جوانوں کو فلائنگ بیجز لگائے جب کہ اچھی کارکردگی دکھانے والے مختلف کیڈٹس کو شیلڈز بھی دی گئیں۔

اس موقع پر پاک فضائیہ کے طیاروں نے آسمانوں پر اپنی مہارت کے جوہر بھی دکھائے۔


متعلقہ خبریں