ورلڈ کپ ٹرافی 2019 کی کراچی میں رونمائی


اسلام آباد: ورلڈ کپ 2019 ٹرافی کی رونمائی اسلام آباد اور لاہور کے بعد کراچی کے شاپنگ مال میں بھی کی گئی ۔

پاکستان لائی جانے والی ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی اسلام آباد کے جناح ایونیو پر واقع شاپنگ مال میں  جمعے  کی شام لاہور میں ہفتےکی شام جبکہ کراچی میں اتوار کی شام  رونمائی کےلیے رکھی گئی ۔ لوگوں نے تینوں بڑے شہروں میں کثیر تعداد میں ورلڈ کپ 2019ٹرافی کے ساتھ سیلفیاں لیں اور تصاویر بھی بنوائیں۔

ورلڈکپ 2019کی ٹرافی کی کراچی کے شاپنگ مال میں رونمائی
ورلڈکپ 2019کی ٹرافی کی اسلام آباد کے شاپنگ مال میں رونمائی

ورلڈ کپ ٹرافی امارات ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے 11اپریل کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد لیکر پہنچے تھے۔

تینوں شرہوں میں  کرکٹ شائقین نے ٹرافی دیکھ کر خواہش ظاہر کی کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ جیت کر یہ ٹرافی ہمیشہ کےلیےپاکستان میں لےآئے۔

شہری ٹرافی کے ساتھ سیلفی بنوانے کے لیے لمبی قطاروں میں اپنی باری کا انتظار بھی کرتے رہے۔

کراچی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں محفل موسیقی بھی شامل تھی۔ اس موقع پر فوڈ فیسٹیول اور فائر ورکس کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

ائرپورٹ پہنچنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہاتھا  کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان آئی ہے،ٹرافی پاکستان کے چاروں صوبوں میں جائے گی۔انشاء اللہ یہ ورلڈ کپ جیت کریہ ٹرافی واپس پاکستان ہی آئے گی۔

انہوں نے کہا کرکٹ پاکستان کے لوگوں کا پسندیدہ کھیل ہے ، 10 سال بعد بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی پر سب کو مبارکباد پیش کرتاہوںکرکٹ کی بحالی میں پاک فوج کا نمایاں کردار ہے۔

یہ بھی پڑھیے:آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے شیڈول کا اعلان

میگا ایونٹ میں پاکستانی ٹیم 31 مئی سے اپنے سفر کا آغاز کرے گی اور اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی جب کہ تین جون کو گرین شرٹس کا مقابلہ میزبان انگلینڈ سے، سات جون کو سری لنکا سے اور 12 جون کو آسٹریلیا سے ہوگا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کا روایتی حریف بھارت سے ٹاکرا 16 جون کو اولڈ ٹریفورڈ میں ہوگا۔

شاہین 23 جون کو جنوبی افریقا، 26 جون کو نیوزی لینڈ، 29 جون کو افغانستان اور 5 جولائی کو بنگلہ دیش سے مقابلہ کریں گے۔

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے فائنل مقابلے کا میدان 14 جولائی کو لارڈز میں سجے گا۔

30 مئی سے 14 جولائی 2019 تک ہونےوالا ٹورنامنٹ 1992 ورلڈ کپ کی طرح راؤنڈ رابن اور ناک آؤٹ فارمیٹ کے تحت کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں