برطانوی وزیراعظم کی کوششیں کامیاب ، بریگزیٹ ڈیل میں 31 اکتوبر تک توسیع

تھریسامےکو اپنی ہی پارٹی میں تحریک عدم اعتماد کا سامنا | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


برطانوی وزیراعظم تھریسامے کی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں۔ یورپی یونین کے سربراہان نے بریگزیٹ ڈیل پر اکیتس اکتوبر تک توسیع پر اتفاق کر لیاہے۔

برسلز میں یورپی یونین کے سربراہان کے اجلاس میں فرانس نے برطانیہ کو ایک سال کی توسیع دینے کی مخالفت کی تھی ۔

برطانوی وزیراعظم نے یورپی یونین سے بریگزیٹ ڈیل میں تیس جون تک توسیع کی درخواست کی تھی جس پر یورپی یونین کے سربراہان کا برسلز میں اجلاس ہوا۔

اجلاس میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی جانب سے برطانیہ کو ایک سال کی توسیع دینے کی مخالفت کی گئی۔

تاہم اجلاس میں اکتیس اکتوبر تک برطانیہ کو توسیع دینے پر اتفاق  کر لیا گیا۔اب برطانیہ اکتیس اکتوبر تک اپنی راہ منتخب کرے گا۔

صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے جون میں یورپی یونین کا ایک اور اجلاس ہو گا۔ برطانوی وزیراعظم کو ڈیل کو کامیاب بنانے کے لئے پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کرنا ہو گی۔جس کے لئے برطانوی وزیراعظم کو اپوزیشن کی مدد درکار ہو گی۔

یاد رہے برطانیہ کی وزیراعظم تھریسا مے نے بریگزٹ میں 30 جون تک توسیع کے لیے یورپین یونین کو5اپریل خط لکھا تھا۔ اس طرح انہوں نے باضابطہ طور پر ایک اور موقع دیے جانے کی درخواست کی تھی۔

یورپی یونین نے برطانیہ کی درخواست پر پہلے ہی طے شدہ تاریخ 29 مارچ سے بڑھا کر 12 اپریل کردی تھی۔

یہ بھی پڑھیے:بریگزٹ: تھریسامے کا یورپی یونین کو 30 جون تک توسیع کے لیے خط

عالمی خبررساں ایجنسی نے ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ سے جاری کردہ بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیراعطم نے یورپی یونین کے صدر ڈونلڈ ٹسک کو بھیجے گئے خط میں 30 جون تک توسیع کرنے کی درخواست کی ہے۔

یورپی یونین کو بھیجے گئے خط میں وزیراعظم نے مؤقف اپنایا ہے کہ اگر فریقین 30 جون سے قبل بریگزٹ ڈیل پر رضامند ہوگئے تو حکومت کی تجویز ہے کہ توسیعی دورانیہ پہلے ہی ختم ہوجائے گا۔


متعلقہ خبریں