لاہور:20روپے کے تنازعے پر نوجوان قتل


لاہور میں 20روپے کے تنازعے پر نوجوان کو قتل کردیا گیاہے ۔ لاہور پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ شام ساندہ کے علاقہ  میں پیش آیا۔ محض  20 روپے کے تنازعے پر 30 سالہ نوجوان کو قتل کردیا گیاہے۔

مقتول ذوالفقار پنکچر لگانے کا کام کرتا تھا۔ پولیس تفتیش کے مطابق چار روز قبل پنکچر لگانے کی مزدوری کے معاملے پر ذوالفقار کا کسی  نامعلوم شخص سے جھگڑا ہوا۔ ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے وہاں سے  روانہ ہو گیا۔

چار روز بعد ملزم نے آ کر ذوالفقار کو گولیاں مار کر قتل کر دیا،ملزم  موقع سے فرار ہوگیا۔  پولیس نے لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیاہے۔

لاہور پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا ہے ۔ پولیس کے مطابق معاملے کی تحقیقات جاری ہیں جلد ملزم  قانون کی گرفت میں ہوگا۔

20روپے کی پارکنگ فیس کے تنازع پر ایک شخص قتل،تین افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے باہر پارکنگ فیس پر تنازعہ ہو گیا۔

یاد رہے اس سے قبل ستمبر 2017 میں  صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد میں بھی 20روپے کی معمولی پارکنگ فیس پر تنازعہ اتنا بڑھا کہ پارکنگ کے ٹھیکے دار نے فائرنگ شروع کر دی ۔فائرنگ کے نتیجے میں ایک راہگیر قتل جبکہ 3افراد زخمی ہو گئے تھے

میڈیا رپورٹس مطابق قتل ہونے والا راہگیر مریض تھا جو ہسپتال سے دوا لینے کے بعد گھر جا رہا تھا کہ فائرنگ کا شکار ہو گیا۔فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہو گیاتھا۔

یہ بھی پڑھیے:کراچی کی 22 سالہ ماڈل لاہور میں مبینہ طور پر قتل


متعلقہ خبریں