ہم نیوز کے اینکر ندیم ملک کو دھمکی آمیز پیغامات

بچوں کیساتھ زیادتی: سرعام پھانسی کا قانون لانے کا حکم

فوٹو: ہم نیوز


اسلام آباد: سینئر صحافی اور اینکر پرسن ندیم ملک کو سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے انٹرویو کے بعد سے دھمکی آمیز پیغامات کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

صحافیوں کو دھمکیوں اور نقصان پہنچانے کا معاملہ کوئی نئی بات نہیں، جب بھی کسی صحافی کا قلم حق اور سچ کے لیے چلا تو اسے ہمیشہ ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور دہشت گرد عناصر کی جانب سے نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔

سینئر صحافی اور ہم نیوز کے اینکر پرسن ندیم ملک نے کہا ہے کہ جس دن انہوں نے اسحاق ڈار کا انٹرویو کیا اور پاکستانی عوام کے سامنے کچھ انکشافات کیے تو اس کے بعد سے امریکہ کے دو مختلف نمبروں سے دھمکی آمیز پیغامات آنا شروع ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں ندیم ملک لائیو میں علی زیدی اور اسحاق ڈار میں تلخ کلامی

انہوں نے کہا کہ جن نمبر سے کال آرہی ہیں وہ دونوں نمبرز یہ ہیں۔ 0012019364398، 0012019364954۔ ندیم ملک نے کہا کہ وزارت داخلہ وزیر اعظم عمران خان کے پاس ہے جب کہ امریکن ایمبیسی بھی یہاں موجود ہے وہ اس سارے معاملے کی چھان بین کریں۔ سینئر صحافی نے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کی بھی اس جانب توجہ مبذول کرائی۔


اینکر پرسن ندیم ملک نے کہا کہ وہ کسی موٹو اور پدو سے خوفزدہ نہیں ہوں گے اور دھمکی آمیز پیغامات بھیجنے والے آئندہ بھی دھمکیاں دینے کی کوشش کر کے دیکھ لیں وہ ان دھمکیوں پر بھی لائیو پروگرامات کر کے اُن کا جواب دیں گے۔

پاکستان کی اکانومی کو نقصان پہنچانے والوں کی حقیقت سامنے لاتا رہوں گا، ندیم ملک

انہوں نے کہا کہ میری کوشش تھی کہ میں اس سب معاملے پر بات نہ کروں لیکن جب کوئی چیز حد سے تجاوز کر جائے تو اس کو ریکارڈ پر لانا ضروری ہوتا ہے تاہم وہ کسی سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔

ندیم ملک نے کہا کہ پاکستان کو نقصان پہنچانے والے کرپٹ لوگوں کے خلاف آئندہ بھی سرکاری اعدوشمار کے ساتھ پروگرامات کیے جاتے رہیں گے۔ چھپ کر دھمکیاں دینے والے سامنے آئیں اور بات کریں، اس طرح کی بدتہذیبی کسی کو ذیب نہیں دیتی۔

انہوں  نے کہا کہ اسٹیو جابز کے نام کو لوگ اسٹیل جابز کے نام سے یار کرتے ہیں کیونکہ انہوں نے لوگوں کی نوکریاں چرا لی تھیں اور اگر ہمارے حکمرانوں اور ذمہ داروں کی غیر مناسب کارکردگی رہی تو اسے عوام کے سامنے لایا جاتا رہے گا۔


متعلقہ خبریں