تاجکستان کا تعاون خطے کے امن میں مدد گار ہو سکتا ہے، آرمی چیف

فوٹو: فائل


راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ تاجکستان کا تعاون خطے میں امن و استحکام کے لیے مدد گار ہو سکتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے تاجکستان کے وزیر دفاع نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر بھی بات کی گئی

تاجکستان کے وزیر دفاع جنرل شیر علی مرزو نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور خطے میں امن کے لیے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں آرمی چیف سے بحرینی وزیرخارجہ اور برونائی فوج کے کمانڈرکی الگ الگ ملاقاتیں

اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ تاجکستان پاکستان کا دوست ملک ہے جب کہ پاکستان اور تاجکستان کا تعاون خطے میں امن واستحکام کے لیے مدد گار ہوسکتا ہے۔

اس سے قبل 9 اپریل کو آرمی چیف سے بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی تھی۔ بحرین کے وزیر خارجہ نے خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کیا اور سراہا تھا جب کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بحرین کے وزیر خارجہ نے باہمی تعلقات کی بہتری کے لیے اقدامات جاری رکھنے کا اعادہ کیا تھا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ سے برونائی فوج کے کمانڈر میجر جنرل پینگران داتو پدوکا سری نے بھی ملاقات کی تھی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کی تعریف کی اور خطے میں امن کے لیے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا تھا۔


متعلقہ خبریں