کرتارپور راہداری سے متعلق ٹیکنیکل اجلاس 16 اپریل ہوگا، دفتر خارجہ


اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرتارپور راہداری سے متعلق ٹیکنیکل اجلاس 16 اپریل ہوگا اور امید ہے کہ بھارت بھی پاکستان کے جذبے پر اسی طرح ردعمل دے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہ رہے ہیں بھارت سے پلوامہ حملے سے متعلق قابل عمل معلومات مل جائیں۔ اسی وجہ سے کچھ نئے سوالات بھیجے ہیں جب کہ بھارت نے پہلے سوالات کا جواب بھی ابھی تک نہیں دیا۔

ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

پاکستان دوحا میں امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا حصہ نہیں ہو گا

ترجمان دفتر خارجہ نے اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے افسوسناک خبروں کا سلسلی جاری ہے۔ رواں ہفتے بھی 2 کشمیریوں کو شہید کیا گیا جب کہ حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو این آئی اے میں پیش ہونے کے لیے مجبور کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں زلمے خلیل زاد کی قیادت میں امریکی وفدکے دفتر خارجہ میں مذاکرات

انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کو بھی دوسری جیل منتقل کیا گیا ہے جب کہ شب معراج کے موقع پر مساجد کو تالے لگائے گئے تھے۔ پاکستان ان اقدامات کی مذمت کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ انٹرا افغان مذاکرات کا دوسرا دور بھی ماسکو میں ہو رہا ہے اور پاکستان افغان مفاہمتی عمل کا حامی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مذاکرات چاہتا ہے لیکن ان مذاکرات کو پاکستان کی کمزوری نہیں سمجھنا چاہیے۔

ڈاکتر فیصل نے کہا کہ پاکستان کشیدگی نہیں چاہتا لیکن جارحیت کا جواب ضرور دیا جائے گا۔ پاکستان کسی بھی جارحیت کا جواب ایسے ہی دے گا جیسے 27 فروری کو دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بحرین کے وزیر خارجہ نے پاکستان کا دورہ کیا اور کنگ حماد یونیورسٹی برائے نرسنگ کے تحفے کا شکریہ ادا کیا۔


متعلقہ خبریں