ضلع مہمند کے مقتول پولیو ورکر کے اہلخانہ کی حکومت سے اپیل

ضلع مہمندکے مقتول پولیو ورکرکے اہلخانہ کی حکومت سے اپیل

خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع مہمند کے مقتول پولیو ورکرکے اہلخانہ نے حکومت سے توجہ اور انصاف کی اپیل کی ہے ۔

واجد علی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی اہلخانہ کو تاحال نہیں دی جاسکی ہے ۔ واجد علی کے  لواحقین غم سے نڈھال ہیں۔

واجد علی کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ پولیو ورکرز واجد علی کو شہید ہوئے تین روز گزر گئےمگر مقامی انتظامیہ تاحال مجرم کو گرفتار نہیں کرسکی۔ حملہ آور آزادنہ علاقے میں گھوم رہا ہے مقامی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

مقتول پولیو ورکر واجد علی کے اہل خان نے وزیراعظم عمران خان  اوروفاقی وزیر صحت سے انصاف کی اپیل کی ہے ۔

مقتول کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ گھر کا واحد کفیل تھا۔ قوم کے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچاتے بچاتے پولیو ورکرز کے اپنے بچے یتیم ہونے لگے ہیں۔

واجد کے اہلخانہ نے کہا ہے کہ واجد علی کو پولیو کے قطروں پلانے سے انکار کرنے والے شخص نے فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے۔

پولیو آفیسر واجد علی نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داری پورے کرتے ہوئے قطرے پلانے پر اصرار کیا تھا،حملہ آور نے پولیو آفیسر واجد علی سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں۔

یہ بھی پڑھیے:مہمند ایجنسی میں پولیو ورکر قتل، ملزم گرفتار

دوسری طرف ایجنسی سرجن مہمند قبائلی ڈسرکٹ کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ سروسز پشاور کو خط  بھی لکھ دیا گیا ہے ۔

خط میں لکھا گیاہے کہ  واجد علی پر حملہ پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والی فیملی  کی طرف سے کیا گیا،قبائلی علاقوں میں والدین کے انکار سے متعلق کئی کیسز ماضی میں رپورٹ ہو چکے ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پولیو کے قطروں کی اہمیت سے متعلق آگاہی پروگرام شروع کرنے کی اشد ضرورت ہے،ملک بھر کے لاکھوں پولیو ورکرز سخت موسم اور سخت حالات میں اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں مصروف ہیں۔

غازی بیگ سے تعلق رکھنے والا یونین کونسل پولیو آفیسر 3 روز قبل قاتلانہ حملے میں جاں بحق  ہو گیا تھا۔  پولیس نے دو حملہ آوروں میں سے ایک کو گرفتار کرلیا تھا۔


متعلقہ خبریں