عمران خان کھلاڑی نہیں کھلنڈرا ہے، حمزہ شہباز


لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان کھلاڑی نہیں کھلنڈرا ہے، وزیراعظم کی نااہلی اور کھلنڈرے پن کی وجہ سے عوام پریشان ہو رہی ہے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  اسمبلی کا اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلایا گیا ہے۔ مہنگائی پر بات کرنے کے لئے اپوزیشن نے اجلاس بلایا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا اصل ایجنڈا مہنگائی ہے۔ یہ باتیں اپوزیشن اپوزیشن کھیلنے کے لیے نہیں کر رہا ہوں۔ میں سب سے پہلے پاکستانی ہوں۔

حمزہ شہاز نے کہا کہ  مہنگائی نے لوگوں کو ذہنی مریض بنا دیا ہے۔ آج ملک میں سب لوگ مہنگائی کے باعث پریشان ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام شہری گلیوں کوچوں میں جو باتیں کر رہے ہیں اس پرتشویش ہے۔ یہ کونسا نیا پاکستان ہے جہاں غریب کی ادویات کی قمیتوں میں 200 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب قوم عمران خان کا محاسبہ  کرے گی اور نیب کے پیچھے نہیں چھپنے دے گی۔ آٹھ مہینوں سے اپوزیشن سیاسی انتقام کا نشانہ بن رہی ہے۔ گروتھ ریٹ دو اعشاریہ سے کچھ زیادہ فورکاسٹ کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو حمزہ شہباز کی گرفتاری سے روک دیا

ان کا کہنا تھا کہ ڈالر کی پنتیس فیصد گراوؤٹ ہوئی ہے پیچھلے آٹھ مہینوں میں ڈالر کی قیمت گرنے کے باوجود ایکسپورٹس 12 فیصد کم ہوئی ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ قوم مہنگائی کی حالت میں جل رہی ہے اور عمران خان شریف خاندان کے بغض میں جل رہے ہیں۔ انہیں خواب میں بھی شریف خاندان دکھائی دیتا ہے۔

رہنما پاکستان مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ حسین نواز کو انٹرپول نے گرفتار کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ ان کو سیاست کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں